لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے نوشہرہ میں دوبہنوں کے قتل کافوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کوملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوبہنوں کونامعلوم افرادنے قتل کردیا،وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دینے کاحکم دیاہے اورآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔