پاکستانتازہ ترین

لیب ٹاپ کے بعد اب سولر بلب تقسیم کیے جارہے ہیں،شہباز شریف

shahbaz sharifوزیر اعلٰی (مانیٹرینگ سیل)پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے غربت اور بجلی کے اندھیروں سے نکالنے کے لیے نوجوانوں کو آئندہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یونیورسٹی انجنیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں طلباوطالبات میں سولر بلب تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ پر لیب ٹاپ کے بعد اب سولر بلب تقسیم کیے جارہے ہیں میری خواہش ہے کہ ملک بھر میں میرٹ پر لیب ٹاپ اور سولر بلب تقسیم کریں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب تک تعلیم کے شعبہ میں 111ارب روپے صرف کیے گئے جبکہ پرویزالہٰی کے دور میں صرف گیارہ ارب روپے خرچ ہوئے اور کروڑوں روپے پڑھا لکھا پنجاب کی تشہیر پر ضائع کردیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے پر صرف تیس ارب روپے خرچ ہوئے یہ غریب عوام کے لیے بنایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button