تازہ ترینصابرمغلکالم

انٹرنیشنل کرکٹ۔ شاہین زمبابوے کے مد مقابل

کل سے جڑواں شہروں کے مشترکہ گراؤنڈ راولپنڈی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ2023کے لئے نئی متعارف کی گئی لیگ کا آغاز پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا،پاکستان میں 2015کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اور T20سیریز ایک ساتھ کھیلی جا نے لگی ہیں،زمبابوے کی ہی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے خلاف دہشت گردی کے بعد پاکستان کا سب سے پہلے دورہ کر کے ہمارا وقار بلند کیا تھا،مہمان ٹیم کی ان کی سیکیورٹی معامالات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچی تھی جس کی جانب سے کلیرنس کے بعد زمبابوے نے ٹیم پاکستان بھیجنے کا علان کیا تھا،مہمان ٹیم کپتان چھا چھوچھی بھابھا کی زیر قیادت 20اکتوبرکی صبع اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں سے انہیں ہوٹل پہنچا کر سب کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا اور پھر انہیں قرنطیہ کرایا گیاپھر انہوں نے مقامی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کے لئے آرمی سٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس کا آغاز کیا جبکہ ان سے قبل چیر مین زمبابوے کرکٹ کے چیرمین تیوانگا موکلانی اور قائم مقام ایم ڈی گیومورما کونی ٹیم سے قبل پاکستان پہنچے،،دوسری جانب قومی ٹیم نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے پریکٹس جاری رکھی اس دوران وائٹ اور گرین نام کی ٹیموں سے آپس میں میچز بھی کھیلے،مہمان ٹیم کے ساتھ ون ڈے میچز ملتان جبکہ T20لاہور میں شیڈول تھے لیکن ملتان میں لاجسٹکس سمیت دیگر مسائل اورلاہور میں ہونے والے ٹونٹی بھی بڑھتی ہوئی سموگ کی پیش کے پیش نظر راولپنڈی منتقل کرنے پڑے،اس سیریزکے آغاز سے ہی ICCکرکٹ سپر لیگ اپنے کوالیفائیڈراؤند کے سفر کا آغاز کرے گی سپر لیگ کا ایک ایک پوائنٹ قیمتی ہے،ICCکی جانب سے پہلی بار آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے کوالیفائی سسٹم اپنایا گیا ہے،سیریز کی سر فہرست 7ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ بھارت میزبان ہونے کی بنا پر پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے،یہ سیریزٹیسٹ میچ کھیلنے کا درجہ رکھنے والی 12ٹیموں کے ساتھ نیدر لینڈ ایک دوسرے کا مدمقابل ہوں گی ہر ایک ٹیم کو 4ہوم اور 4ہی دیگر مقامات پر سیریز کھیلنی ہوں گی،یہ سیریز پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جیت کی صورت میں وہICCورلڈ کپ 2023کی اہلت کے طور پر اپنی بولی میں حصہ لے گا،پاکستان نے اس سیریز میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباالحق نے22 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس کے مطابق بابر اعظم کپتان،شاداب خان وائس کپتان،بیٹسمینوں میں عبداللہ شفیق،عباد علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث سہیل،افتخار احمد،امام الحق،خوشدل خان اور محمد حفیظ،وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور بیک اپ میں روحیل نذیر،سپنرز میں عماد وسیم،عثمان قادر،ظفر گوہر،فاسٹ باؤلنگ میں فہیم اشرف،حارث رؤف،محمد حسنین،موسیٰ خان،شاہین شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں،سنترل پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20سالہ عبداللہ شفیق نے نیشنلT20 کپ2020میں 133کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے 358رنز بنا چکے ہیں،انہیں اپنے فرسٹ کلاس ون ڈے اور T20میں سینچریاں بنانے کا منفرد اعزاز حاصل ہے انہیں شعیب ملک کی جگہ دی گئی ہے،فاسٹ باؤلر محمد عامر اور عثمان شنواری کی جگہ حارث رؤف اور محمد حسنین لے اڑے،انجری کی وجہ سے حسن علی اور نسیم شاہ کے ناموں پر غور ہی نہیں کیا گیا، سابق تمام فارمیٹ کے کپتان اس سیریز میں جگہ نہ بنا سکے،سرفراز احمد کو بی سی پی کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں شمولیت قابل بنانے کے لئے قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرائی گئی ہے تاکہ وہ اپنی فٹنس ثابت کر سکیں، جہاں تک خوشدل خان کا تعلق ہے انہوں نے حالیہ ٹی ٹونٹی قومی کپ میں محض35گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی اس سے قبل یہی اعاز پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں بر بسال برنر کی طرف سے دودونٹو راجشاہی کے خلاف 40گیندوں پر 100رنز جوڑے تھے،سبنوں سے تعلق رکھنے والے خوشدل خان نے گذشتہ سال آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی مگر ایک میچ میں موقع ملنے پرصرف8رنز ہی بنا پائے تھے، 20رکنی مہمان ٹیم کپتان چھا چھی بھا بھا کی قیادت میں فراز اکرم،برین جھرچھاری،نیدل چھیسورو،گریگ ایرو وائن،ریان یورل،تیند چٹارا،الٹن چھگومورا،ویزلے مدھیرو،کارل جمبا،رچمنڈ موٹو بمی،بلینگ بالی،سکندر ضا،ملٹن شمبا،برینڈن ٹیلر،ڈونلڈ تھری یانو،سیمین ولیم شامل ہیں زمبابوے کے ہیڈ کوچ کا تعلق انڈیا سے ہے جسے ویزہ لگ جانے کے باوجود روک لیا گیا ہرارے میں بھارتی سفارت خانے کے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تحریر طور پر آگاہ کیا کہ ان کے بھارتی نژاد کوچ کو پاکستان نہ بھیجا جائے جس پر لال چندر کی بجائے ہونڈ کو قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر کے ٹیم کے ساتھ پاکستان بھیجا گیا ہے، انتہاصلاھیتوں سے مالا مال نوجوان کھلاڑی تابش کو موقع نہیں دیا گیاجنہوں نے قومی ٹیم کے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ میں 573وکٹیں لے کر دنیا میں چوتھی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ میں 3مرتبہ ایک اننگز میں 5۔5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، سیریزمیں ICCتصدیق کی ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے تجربہ کار اور نیوٹرل ایمپائرزکی عدم دستیابی کی بنا پر ہر ٹیم کوایک ایک اضافی DRSریوودیا گیا ہے،وائٹ بال کے اس ایونٹ میں ہر ٹیم کوہر اننگز میں دو دو ریوولینے کی اجازت ہو گئی،آئی سی سی نے لاجسٹک کے موجودہ چیلنجز کی وجہ سے نیوٹرل ایمپائرز کو عارضی طور پر معطل کیا ہے، پنڈی میں کھیلے جانے والے تمام ون ڈے میچ 12بجے دوپہر جبکہ تینوں ٹی ٹونٹی کا آغاز 3.30بجے سہ پہر ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ،آصف یعقوب تھرڈ،راشد ریاض فورتھ ایمپائرز،دوسرے میچ میں علیم ڈاراورآصف یعقوب فیلڈ،احسن رضا تھرڈاورشوزب رضا فورتھ ایمپائرز،تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اورراشد ریاض فیلڈ،احسن ریاض تھرڈ،آصف یعقوب فورتھ ایمپائرز ہوں گے،پہلے T2مین بھی علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ، راشد ریاض،تھرڈ،شوزب رجا فورتھ،2ndٹی ٹونٹی میں احسن رضا اور راشد ریاض ِ،ِعلیم ڈار تھرڈ،شوز ب رضا فورتھ اور 3rdمیچ میں علیم ڈاراور آصف رضا فیلڈ،آصف یعقوب تھرڈاور شوزب رضا فورتھ ایمپائرز جبکہ دونوں فارمیٹس کی مکمل سیریزمیں جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے،علیم ڈار صرف ایک کے سوا تمام میچوں میں فیلڈ ایمپائر ہوں گے،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں پہلی بار باؤلرز کی جانب سے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہو گی،یہ پلیئنگ کنڈیشنز جاری کر دی ہیں ابتدائی طور پر باؤلر کو نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارننگ،بعد میں 2مرتبہ ٹیم کو وارننگ جبکہ پھر بھی ایسا کرنے میں بیٹنگ سائیڈ کو پنالٹی کے طور پر5اضافی رنز دئے جائیں گے،سیریز کے دوران ICCور PCB کے انٹی کرپشن یونٹس نے بھی کسی نوعیت کی فکسنگ کی روک تھام کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے،انٹی کرپشن یونٹ کی ہر کھلاڑی پر نظر،ملاقاتوں پر پابندی اور بکیوں کی خصوصی مانیٹرنگ شامل ہے،ہیڈ کوچ مصباالحق،ڈاکٹر محمد سلیم اور انٹی کرپشن یونٹ کے انچارج کرنل (ر)عثمان نے ٹیم کو بریفنگ دی،میڈیا پروٹوکول کے لئے مینجر رضا کیچلو فرائض سر انجام دیں گے،، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو ترنوالہ نہیں سمجھیں گے بلکہ کھیل پر پوری توجہ اور جارحانہ حکمت عملی بنائی جائے گی، ہم نہ صرف سیریزجیت پر ورلڈ کپ بلکہ عالمی رینکنگ بھی ہمارا ہدف ہے،جڑواں شہروں کا کرکٹ سٹیڈیم دونوں شہروں کے سنگم پرانتہائی حساس ایریا میں قائم ہے،میچوں کے دوران ٹیم کی آمد اور روانگی پر مین مری روڈ کو کچھ دیر بند رکھا جائے گاجبکہ ڈبل روڈ کو جانے والا سٹیڈیم روڈ مکمل بند رہے گا، پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،راولپنڈی سٹیڈیم میں 6کھلاڑی شاداب خان،حارث رؤف،روحیل نذیر،موسیٰ خان کا تعلق رالپنڈی سٹی،عماد وسیم اسلام آباد جبکہ اٹک کے رہائشی حیدر علی کا یہ ہوم گراؤنڈ ہے،یہ سب کھلاڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ اور اپنے ہی گراؤنڈمیں جلوہ گر ہوں گے، اس سٹیڈیم کو ٹیسٹ میچ کے انعقاد کا درجہ ملنے کے بعد پہلا ٹیسٹ بھی مہمان ٹیم کے ساتھ ہی 9تا14دسمبر1993کو کھیلا گیا تھا جبکہ پہلا ون ڈے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 19فروری 1992کو کھیلا گیا،زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی انفرادی سکور 1033محمد یوسف کا ہے انہوں کا ایک اننگز میں بڑا سکور 144رنز ناٹ ہے جبکہ فخر زمان نے 2018میں 210رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ریکارڈ بنایاT20مین احمد شہزاد کا 98ناٹ آؤٹ سب سے بڑا انفرادی سکور ہے، زمبابوے کی ٹیم اب تک مجموعی طور پر110ٹیسٹ میچوں میں سے صرف12میں کامیابی70مین ناکامی جبکہ 28میچ ڈرا ہوئے،529ون ڈیز میں سے183جیتے373ہارے7ٹائی اور11بے نتیجہ رہے،ٹی ٹونٹی کے76میچوں میں یہ ٹیم 18میں جیت کا مزہ چکھ پائی جبکہ 55میں اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑاالبتہ 2میچ ٹائی ہوئے،مہمان ٹیم کی پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے اب تک13ون ڈے سیریز ہو چکی ہیں،صرف ایک برابر باقی12میں شاہینوں نے اسے دوبچ لیا،3مرتبہ توزمبابوے ٹیم کو 5۔0سے وائٹ وش سے دو چار ہونا پڑا،4ٹی ٹونٹی سیریز ہوئیں چاروں قومی ٹیم نے2۔0سے جیتیں،11ٹی ٹونٹی11ہی جیتے،52ون ڈے میں سے 48جیتے،1ٹائی 2بے نتیجہ،18ٹیسٹ میچوں میں 3 میچ مہمان ٹیم جیت پائی اور 5ڈرا ہوئے،سابق کپتان وسیم اکرم کی قیادت میں 11ون ڈے کھیلے گئے اور سبھی میں کامیابی ملی، بابراعظم زمبابوے کے خلاف 15ویں پاکستانی کپتان ہیں،زمبابوے کے کپتان چھا موچھی بھا بھااب تک96ون ڈے اور30ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں،ون ڈے میں ان کی 6سینچریاں اور5ففٹیاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں،امید ہے اس بار بھی پاکستانی ٹیم مجموعی طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی بدولت وائٹ واش کرے گی،دونوں ٹیمیں پہلے میچ کے لئے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان میچ سے قبل کریں گی،

یہ بھی پڑھیں  تباہ ہونے والے طیارے میں سوارسافروں کی لسٹ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker