تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کمزورٹیم، دورہ پاکستان کیلئے باربارکہناغلط ہے،شاہدآفریدی

shahid afradiکراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ہے افغانستان سے میچز کھیل کر اپنی فارم بحال کرلوں گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ایک سیریز کیلئے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد مجھے اپنی غلطیوں کا جائزہ لینے کا وقت ملا میں ہمیشہ چیلنجز کو خوشی سے قبول کرتا ہوں اور اس بار بھی یی کیا مجھے یقین ہے کہ بہترین انداز سے کھیل میں واپس آؤں گا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف میچز میں حصہ لے کر مجھے فارم میں واپسی میں مدد مل سکتی ہے اس کے ساتھ فٹنس بھی بہتر ہوگی انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کیلئے بھرپور فائٹ کرنا ہوگی وہاں کی کنڈیشنز بولرز اور بلے بازوں کیلئے ایک جیسی ہے مجھے امید ہے کہ سیریز میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کی ملک میں کرکٹ بحالی کی کوششیں قابل تعریف ہیں مگر بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم کو بار بار دورہ پاکستان پر راضی کرنا غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کوئی بھی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی پہلے ہمیں اپنے ملک کے حالات بہتر کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی پاکستان سپر لیگ بھی ایک بہترین اقدام ہے ہماری ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے کرکٹ ٹیموں کے انکار پر ہمیں زیادہ فکر نہیں کرنا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  تحریکِ انصاف کا احتساب بیانیہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker