تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کے خواہش مند ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز تئیس ستمبر سے شروع ہوگی ،ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہش مند ہیں۔  شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بورڈ سے رابطہ تو کرلیا ہے،پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی کے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کریں گے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔بوم بوم نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے اٹھانوے ٹی ٹوئنٹی میں چودہ سو پانچ رنز اسکور کیے۔بولنگ میں آج بھی شاہد آفریدی ستانوے وکٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:کمپیوٹرآپریٹرکسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں، سفیان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker