تازہ ترینکھیل

معاف کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،میانداد الزام واپس لیں، شاہد آفریدی

لاہور(مانیٹرنگ سیل) سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جاوید بھائی نے مجھے معاف کردیا۔ جس پر انکا مشکور ہوں،اگر انہوں نے اپنے الزامات واپس نہ لیئے تو عدالت جاؤں گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کو اپنا بڑا سمجھتا ہوں، میری نظر میں انکی عزت کبھی کم نہیں ہوگی، امید ہے وہ اپنے اصل الفاظ واپس لے لیں گے، کیونکہ ان کے الزامات سے مجھے،میری فیملی اور دوستوں کو دکھ پہنچا ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کیلئے فخر کے ساتھ کھیلنے سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، مجھ پر کوئی بھی ملک کو بیچنے کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انکا کہنا ہے کہ اپنی ساکھ کی بحالی اور انصاف کیلئے عدالت جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button