تازہ ترینکھیل

پاکستان کےسعید اجمل اورشاہد آفریدی آئی سی سی ٹیم آف دی ایئرمیں شامل

دبئی (نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا۔ شاندار کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سعید اجمل اور شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا۔ بھارت کے 3 پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے دو دو کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جاری کردہ اعلامیہ کے ذریعے سال بھر کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پرون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی قیادت بھارت کے کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کے حوالے کی گئی، ٹیم میں پاکستان کے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو شامل کیاگیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، گوتم گھمبیر، ایلسٹر کک، مائیکل کلارک، کمار سنگاکارا، لیستھ ملنگا، اسیٹون فن، مورنی مورکل شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ لیستھ ملنگا اور کمار سنگا کارا لگاتار دوسری بار ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی چوروں کو بجلی نہیں دیں گے: عابد شیرعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker