شہ سرخیاں
Home / پاکستان / حکومت کا غیرملکی تجارتی مالیاتی اداروں سے40سے50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

حکومت کا غیرملکی تجارتی مالیاتی اداروں سے40سے50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)حکومت نے مالی مشکلات میں اضافہ کے بعد غیرملکی تجارتی مالیاتی اداروں سے40 سے50کروڑڈالر قرض لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ایک اور ذمہ داری واپس لے لی، وزیر خزانہ اب قرضوں کیلئے مذاکرات نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی خراب مالیاتی پالیسیز کے باعث حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے، حکومت نے فوری طور پر مزید قرضے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، آج وفاقی کابینہ کےاجلاس میں بیرونی قرضوں کا حصول ایجنڈے پر سرفہرست ہے۔ زرائع کے مطابق 40سے 50 کروڑ ڈالر کے فوری قرضوں کے حصول کیلئے غیر ملکی کمرشل اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ایک اور ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارقرضوں کیلئے مزاکرات نہیں کریں گے۔ قرضوں کےحصول کیلئے مذاکرات کی نگرانی وزیر اعظم خود کریں گے۔ خیال رہے کہ نواز لیگ کے ساڑھے چار سال دورمیں غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں پینتس ارب ڈالر کااضافہ ہواہے۔ عالمی بینک نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو مالی خسارہ دور کرنے کیلئے اکتیس ارب ڈالر درکارہونگے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تجارتی اورجاری خسارہ پوراکرنے کیلئے 20سے21 ارب ڈالر درکار ہیں.

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: