شہ سرخیاں
Home / پاکستان / آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تناؤ نہیں، اختلاف رائے ہوسکتا ہے، آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف نے معیشت پر اپنی رائے کا اظہار کیا، معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اختلاف رائے ہر گھر میں ہوتا ہے سب کا مقصد ایک ہے ملک ترقی کرے، اچھی بات ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پبلک فورم پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے، پارلیمنٹ کا حسن اپوزیشن سے آتا ہے، ٹیکنو کریٹ یا قومی حکومت کے قیام سے بہتری نہیں آسکتی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نااہلی فیصلے کو ہم نے مانا مگر پاکستانی عوام نے نہیں مانا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی تاریخ نے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکالنے کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آئی، اقامہ رکھنا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک کا مجھے علم نہیں، ن لیگ واحد جماعت ہے جس کے ممبران معاملات پر کھلے عام اختلاف کرتے ہیں، سیاست آئین اور عوام کی خواہش کے مطابق ہونی چاہئے

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!