
لاہور (نمائندہ شوبز) رائیڈ آف پرفارمنس لیلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ مقامی فلم جدید ٹیکنالوجی کا شکار ہے سٹوڈیو ارکان جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں فلم کا معیار بہتر ہو گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس جدید دور میں ہمارے فلم میکرز اور گلوکار بیرون ملک سے لیبارٹری اور دیگر ٹیکنیکل کام کروانے پر مجبور ہیں جس کے باعث لاکھوں روپے کا سرمایہ غیر ملک چلا جاتا ہے جو کہ کسی بھی طرح ہمارے ملک کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو اس شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو یقینی بنانا ہو گا ۔