پاکستانتازہ ترین

بشیربلورنے قوم کیلئےقربانی دی:سیاستداوں کا اظہارِافسوس

bashir bailorکراچی( ڈیسک رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ۔پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ قومی موومنٹ ، ،سلم لیگ ن  مسلم لیگ ق اور دوسری جماعتوں نے اے ان پی کے رہمنا  بشیر احمد بلور  کی خود کش حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اطہار کیا ۔اے این پی کا کہنا ہے کہ بشیر بلور کی شہادت سے ملکی سیاست کو بہت نقصابن پہنچا ہے ۔صدر زرداری نے اے ایہن پی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ٹیلی فون کیا اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ بشیر بلور نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت بڑی قربانی دی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا بشیر بلور نے ایک نظریے پر جان قربان کی ہے اسفند یار ولی کہا بشیر بلور کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے ۔ عوم کی حمایت ہوگی تو بہت جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے اور اس مقصد کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا ۔ یہ صرف اے این پی نہیں پوری قوم کی لرائی ہے ۔ دہشت گردوں کے مائنڈ سیٹ  کا مقابلہ کرنا پڑے گا  سینٹر زاہد خان نے کہا  کہ بنشیر بلور ایک نڈر انسان تھے اور ہمیشہ بہادری سے بات کرتے تھے ۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا بشیر بلور ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں آ سکتی اسی وجہ سے دہشت گردی کے ہر واقعے پر خود موقع پر پہنچ جاتے تھے۔عوامی مسلم لیگ  کے  سربراہ شیخ رشید ننے کہا بشیر بلورہمت نہ ہارے والا مضبوط اعصاب کا پیارا  انسان تھا جو کسی کیخلاف بات نہیں کیا کرتا تھا  ۔ ان کی شہادت الیکشبن سے پہلے پہلی سیاسی شہادت ہے ۔آفتاب شیر پائو کا کہنا تھا بشیر بلور بڑے وضعدار انسان تھے  ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کی قدر کی ہے ۔ بشیر بلور نے قوم کیلئے قربانی دی ہے ۔پیپلز پاٹی کے رہمنا شرجیل میمن نے کہا وہ نڈر انسان تھے ۔ایم کیو ایم نے اس واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کہا دہسشت گردی سے نمٹنے کیلئے رنگ ،نسل اور علاقے کی بنیاد سے ہٹ  کر سوچنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی سفاکیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker