تازہ ترینفن فنکار

شائستہ لودھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں

کراچی ( مانیٹرنگ سیل) مارننگ شو کی میزبانی سے مشہور ہونے والی معروف اینکز شائستہ لودھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شائشتہ لودھی کی جانب سے قرآن پاک کی آیت کا انگریزی ترجمہ شیئر کیا گیا تھا جس میں اللہ کی جانب سے شادی کرنے کے احکامات کا ذکر ہے ۔ انہوں نے اس آیت مبارکہ کے ساتھ انہوں نے اپنے بارے میں لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ بھی شادی شدہ ہیں جس پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں ۔ دوسری جانب انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے اور شادی کی دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل شائستہ لودھی اپنے سابق شوہر کی وجہ سے شائستہ واحدی کے نام سے جانی جاتیں تھیں لیکن ان کی اپنے خاوند کے ساتھ 2012 ءمیں علیحدگی ہو گئی تھی ۔ گستاخانہ پروگرام نشر ہونے کے بعد ان کے پروگرام پر لگنے والی پابندی کے باعث انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا اور وہ اپنے 3 بچوں کے ہمراہ دبئی رہائش اختیار کر لی تھی لیکن بتایا جا رہا ہے کہ شائستہ لودھی اس ماہ کے آغاز میں کراچی آئیں تھیں

یہ بھی پڑھیں  ضمنی انتخابات اور پی ٹی آئی کی کارکردگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker