تازہ ترینفن فنکار

میں نہیں جانتا کہ فلمی ستارہ کیا ہوتا ہے ،شاہ رخ خان

shahrukhممبئی (نمائندہ شوبز)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ فلمی ستارہ کیا ہوتا ہے بس اتنا معلوم ہے کہ صیح سے لیکر رات گئے تک کام کرنا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ شہنشاہ نے کہا کہ میں ایک دن میں اٹھارہ اٹھار گھنٹے کام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ زندگی میں بڑی چیز کامیابی کی وجوہات بارے آگاہ ہونا ضروری ہے جو میں بخوبی جانتا ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی وضاحت نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ اب میں سال میں صرف ایک فلم کرنا چاہتا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے میں زیادہ خوشی محسوس کرتا ہوں اپنی آنیوالی فلم چنائے ایکسپریس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ فلم جنوبی ممالک کے سفر پر مشتمل ہے جس میں مختلف ممالک کے لوگ بطور فن ایک دوسرے سے ملتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 138رنز کا ہدف دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker