فن فنکار

ممبئی: شہرت کا فائدہ بہت ہے، شاہ رخ

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اس برس کے ’اسکرین‘ ایوارڈز میں ان کی فلم ڈان ٹو کے لیے سب سے مقبول اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہ رخ نے اس موقع پر کہا کہ وہ مقبول ہیں اس لیے انہیں اس طرح کے ایوارڈز ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایسا نہیں کہ ان کی اداکاری بہت اچھی ہوتی ہے اس لیے انہیں یہ اعزازات ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مداح انہیں اتنا چاہتے ہیں کہ ان کی غلطیاں معاف کردیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر برس کوئی نہ کوئی ایوارڈ مل ہی جاتا ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ اچھا اداکار ہونے کا تو معلوم نہیں لیکن مقبول ہونے کا تو بہت فائدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker