پاکستانتازہ ترین

شاہ زیب قتل:شاہ رخ جتوئی بالغ ہے،رپورٹ آ گئی

Shahrukh-Jatoi1شاہ رخ جتوئی (مانیٹرینگ سیل)کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق شاہ زیب کا مبینہ قاتل نابالغ نہیں ہے۔بتیس دانت بھی ہیں اور عقل داڑھ بھی ہے ۔نو فروری کو رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔شاہ زیب قتل کیس کے نامزدملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ ازسرنو تشکیل دیا گیا۔ چھ ممبران پر مشتمل اس بورڈ میں تین ریڈیولوجسٹ دو فارنسک ماہرین اور ایک ڈینٹل سرجن شامل تھے۔ ملزم شاہ رخ جتوئی کو پہلے سروسز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں طبی معائنے کے لئے سول اسپتال لے جایا گیا۔ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق طبی معائنے میں شاہ رخ جتوئی کے چھ ایکسرے کئے گئے ہیں۔ چھ رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی فارنسک ماہر ڈاکٹر فرحت مرزا کررہے ہیں جبکہ بورڈ ممبران کے مطابق اکیس جنوری کو شاہ رخ جتوئی کے ہوئے طبی معائنے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے جس میں شاہ رخ کی عمر سترہ سے اٹھارہ سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق ہفتہ 9 فروری کو میدیکل بورڈ ایک بار دوبارہ میدیکل رپورٹس کی ایگزامینشن کرے گا۔ جس کے بعد عدالت کو رپورٹ پیش کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:باغبان پورہ میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق، 2افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker