پاکستانتازہ ترین

شاہ رخ جتوئی چھہ رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش

Shahrukh-Jatoi1کراچی (مانیٹرینگ سیل)پولیس کی تحویل میں شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو چھ رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ملزم کی عمر کے تعین کے لئے ازسر نو طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے دوبارہ تعین کے لئے سروسز اسپتال کراچی لایا گیا۔جہاں اسے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیاگیا۔ میڈیکل بورڈ چھ ماہرین پر مشتمل ہے جس کے سربراہ فرانزک ماہر ڈاکٹرفرحت مرزا ہیں۔جبکہ میڈیکل بورڈ میں تین ریڈیولوجسٹ، دو فرانزک ماہرین اور ایک ڈینٹل سرجن شامل ہیں۔ عدالت کے حکم پر شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئےمیڈیکل بورڈ ازسرنو تشکیل دیا گیا تھا۔ شاہ رخ جتوئی کا دوبارہ ایکسرے اوردیگر ٹیسٹ دوبارہ کرائے جارہے ہیں۔ بورڈ ممبران کے مطابق ضرورت پڑنے پر شاہ رخ جتوئی کی تعلیمی اسناد اور برتھ سرٹیفکٹ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  این اے 144اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker