پاکستانتازہ ترین

شاہ زیب کیس:ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس کے چھاپے

shahzaibاسلام آباد(مانیترنگ سیل) شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وردی یا ملزم کی گرفتاری کی وارننگ کے بعد پولیس نے تالہ توڑ چھاپے مارے۔ مرکزی ملزم کے والد سکندر جتوئی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آئی جی سندھ کو نوکری بچانے کی فکرلاحق ہوگئی اورسندھ پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے پہلے اسلام آباد پھر حیدرآباد میں چھاپہ مارا۔ اسلام آباد کےعلاقےایف ٹین میں ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ گھر میں مشتاق نامی ملازم تھا جسے حراست میں لےکرتھانہ مارگلہ منتقل کیا گیا۔ مشتاق کوپوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔ حیدرآباد میں قاسم آباد اورسٹیزن کالونی میں چھاپےمارے گئے۔ پولیس نے پانچ افراد کو دھرلیا۔ جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ کراچی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نےسکندرجتوئی کے گھروں پرچھاپے مارے ۔ سکھرمیں جتوئی برادران کےگھروں پر چھاپےمارے گئے۔ فیکٹری،مِل ،گھراور اوطاق پر پولیس نے ریڈ کی۔ اس دوران پولیس کے ہاتھ صرف ملازمین آئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بلوچستان فرار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیر کونسل کے الیکشن کی دو کہانیاں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker