انسداد دہشتگردی(مانیٹرینگ سیل) کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران شاہ رخ جتوئی کے بھائی اور رشتہ داروں کو عدالتی حدود میں آنے سے روک دیا گیا۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے رشتہ داروں کی سماعت کے دوران عدالتی حدود میں داخلے کی درخواست مسترد کردی۔ مقتول شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان کی جانب سے ملزمان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد کا عدالت میں آنے روکنے کی درخواست کی گئی تھی ، جس کے بعد عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے بھائی اور رشتے داروں کو عدالتی حدود میں آنے سے روک دیا۔
You must be logged in to post a comment.