پاکستانتازہ ترین

شاہ زیب قتل کیس:مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں دو گواہوں نےشناخت کرلیا

shahzaibکراچی (نامہ نگار)کراچی میں جو ڈیشل مجسٹریٹ جنوبی وقار احمد سومرو کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں دو گواہوں نے شناخت کرلیا، شاہ رخ کا کہنا ہے کہ میڈیا نے مجھے اتنا نمایاں کیا کہ کوئی بھی مجھے شناخت کرسکتا ہے۔ہفتہ کو شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزم کی شناخت پریڈ ہوئی۔دو گواہوں نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ ملزم نے پہلے شاہ زیب کی چلتی ہوئی گاڑی پر فائر کئے اور جب اسکی گاڑی الٹ گئی تو دوبارہ اس پر فائرنگ کی۔ ملزم شاہ رخ نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ دونوں گواہان کی ملاقات گذشتہ روز بورڈ بیسن تھانے کے ایس ایچ او کے کمرے میں کرائی گئی تھی اور دونوں گواہان نے مجھ سے بات بھی کی تھی لہٰذا ان دونوں کا مجھے شناخت کرنا کوئی ایسی بات نہیں۔شاہ رخ جتوئی نے عدالت میں بیان میں مزید کہا کہ میڈیا نے انہیں اتنا دکھا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص انہیں باآسانی شناخت کرسکتا ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی کے وکیل نعیم قریشی نے کہا کہ جن دونوں گواہان نے شاہ رخ کو شناخت کیا وہ کل شاہ رخ سے مل چکے تھے جس کے بعد شناخت پریڈ کو کوئی حیثیت نہیں رہی، اور جس طرح شناخت پریڈ کرائی گئی وہ بھی خلاف ضابطہ ہے۔شاہ رخ جتوئی کی عدالت میں شناختی پریڈ کے دوران عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گرفتار سجاد تالپور، سراج تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو بھی گواہان شناخت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ سے دوائیاں غائب۔لوگ ذلیل وخوار ہونےلگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker