پاکستانتازہ ترین

اسامہ کے مخبر کو سیٹلائٹ فون فراہم کرنے والے جیل اہلکار معطل

پشاور (مانیٹرنگ سیل) القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو جیل میں موبائل فراہم کرنے میں سینٹرل جیل پشاور کے دو اہلکار خلیل الرحمن اور آصف مغل ملوث قرار دے دیئے گئے ہیں اور دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو جیل میں موبائل فون فراہم کرنے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات سفیر اللہ خان کو موصول ہوگئی ہے جس میں خلیل الرحمن اور آصف مغل کو واقعے میں ملوث قرار د یا ہے جبکہ 3دیگر جیل اہلکاروں قاسم مصطفی، ظفر حیات اور امجد علی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے ملوث دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  خواتین پر تشدد اورانور مقصود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker