پاکستان

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارہ گر کر تباہ

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارہ میرعلی کے علاقے مچھی خیل میں آبادی سے دور ویرانے میں گرکر تباہ ہوا، مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اچانک زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور باہر جاکر دیکھا تو گرنے والے جاسوس طیارے کے ملبے میں آگ لگی ہوئی تھی، اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کو علاقے میں موجود شدت پسندوں نے مار گرایا ہے، ادھر مقامی لوگ تباہ شدہ جاسوس طیارے کا ملبہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے نے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرا دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker