تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کے سابق اسپن باؤلر شین وارن کو سانپ نے ڈس لیا

کینبرا(سپورٹس ڈیسک)سانپوں سے بھر ے ڈبے میں سر ڈالیں گے تو وہ ڈسیں گے نہیں تو کیا پیار کریں گے جی ہاں ایسا ہی ہوا ، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم لیگ سپنر شین وارن کے ساتھ جنہوں نے سانپوں کے بکس میں چہرہ گھسایا تو اژدھے نے انہیں ڈس لیا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ اسپن باؤلر شین وارن کو ایک ٹیلی ویژن ریلٹی شو کے دوران سانپ نے ڈس لیا آسٹریلیا میں نیٹ ورک ٹین شو کے اس پرومو کلپ میں شین وارن کو ایک چوہوں سے بھرے ڈبے میں سر ڈالتے دکھایا گیا جس کے بعد وہ سانپوں سے بھرے ایک ڈبے میں سر گھساتے ہیں جس میں ایک اژدھا ان پر حملہ کردیتا ہے پروگرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک کم عمر کے سانپ نے شین وارن کو ڈسا ہے جو زہریلا نہیں تھا اس سانپ کو اینا کونڈا کہا جاتا ہے اس کے کاٹنے کی تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم شین وارن کو سانپ کے کاٹنے سے جو زخم آیا ہے اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button