تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مارکر 130بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے 2 افراد کوگرفتارکرلیا

sharabاوکاڑہ ( محمد مظہررشید)تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر 130بوتل ولائتی شراب بر آمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ اِنسپکٹر عزیز چیمہ اور سب اِنسپکٹر علی رضا نے مخبری پر کرسچن کالونی اوکاڑہ میں چھاپہ ما ر کر 130 بوتل ولائتی شراب بر آمدکرکے محمد انور او ر ناصر مسیح کو گرفتار کرلیا ہے علاوہ ازیں محمد خاں عرف خانی سے 70 گرام چرس، محمدبوٹا سے 30بور پسٹل اور اللہ دتہ سے 12بور پسٹل برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!