تازہ ترینعلاقائی

تھانہ صدر پتوکی کے مختلف مقامات پر چھاپے، شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں، 660لیٹر شراب برآمد

پتوکی (نامہ نگار ) ڈی پی او قصور کی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن کے مختلف مقامات پر چھاپے ۔شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں ۔660لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے جمشیر روڈ پر کھوکھر چک25،ڈھولن چک27اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر شراب کی تین چالو بھٹیاں پکڑ لیں ۔کاروائی کے دوران پولیس نے ملزم محمد لطیف سے دو سو بیس بوتل شراب، ملزم محمد عمر سے دو سو دس بوتل شراب، جب کہ ملزم نذیر احمد سے دوسو انتیس بوتل شراب برآمد کر لی ۔شراب کی تینوں بھٹیوں سے پولیس کو خالی بوتلیں اور شراب تیار کرنے والا مواد بھی ملا۔تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔تھانہ صدر پولیس پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان ہیپی نیو ائیر کے سلسلہ میں شراب تیار کر کے پورے علاقے میں سپلائی کرنے کی تیاری کر رہے تھے ۔تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں چالو بھٹیوں کے مالکان کو گرفتار کرکے 660بوتل شراب قبضہ میں لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نشہ میں دھت نکے تھانیدارکا ساتھیوں کے ہمراہ مقامی صحافی کے گھر دھاوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker