تازہ ترینعلاقائی

قصور:پولیس کاچونیاں،کھڈیاں کےنواح میں شراب کی بھٹیوں پرچھاپے710 بوتلیں برآمد

قصور(  حافظ جاویدا لرحمن سے) قصور پولیس نے چونیاں اور کھڈیاں کے نواح میں شراب کی چالو بھٹیوں پر چھاپے مار کر سات سو دس شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ کو اطلاع ملی کہ چونیاں کے نواح میں چالو بھٹیوں کے ذریعے کشیدکرکے شراب قصور کے دیگر علاقوں کے علاوہ دیگر اضلاع میں پہنچائی جاتی ہے جس پر پولیس نے کھڈیاں کے نواح دوست پورہ میں بشیر جٹ کے گھر چھاپہ مارکرک شراب کی چالو بھٹی کے آلات سمیت460لیٹر شراب پکڑ لی اسی طرح چونیاں کے نواح ہر چوکی میں رضاوان کی حویلی میں چھاپہ مار کر 210لیٹر شراب کی بوتلیں اور چالو بھٹی پکڑ لی جبکہ محلہ شیخاں والا میں یونس مسیح کے گھر چھاپہ مارکر 50لیٹر شراب کی بوتلیں پکڑ لیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  شراب خانے بند کرنیکا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker