تازہ ترینعلاقائی

قصور:کرسمس ڈے کے موقع پر شراب کی سپلائی کو ناکام بنا کر 300شراب کی بوتلیں پکڑلیں

sharabقصور( حافظ جاویدالرحمن سے) تھانہ اے ڈویژن قصو پولیس نے کرسمس ڈے کے موقع پر شراب کی سپلائی کو ناکام بنا کر 300شراب کی بوتلیں پکڑ کر دو منشیات فروشوں کے علاوہ موضع وڈانہ کے رہائشی منشیات فروش بلا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے دو کلو چرس برآمد کر لی جبکہ شہر قصور میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے 5موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں ایس ایچ او اے ڈویژن چوہدری حسن فاروق اور عملہ نے کرسمس ڈے سپلائی کی جانے والی شراب کے دو ملزمان ظہیر مغل اور اعجاز عرف رانا کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال قصور کی عقب سائیڈ اور گلبرگ کالونی سے گرفتار کرکے 300شراب کی بوتلیں پکڑ لیں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ شراب کی بوتلیں کرسمس ڈے پر فروخت کیلئے لے جا رہے تھے ایس ایچ او اے ڈویژن چوہدری حسن فاروق نے بتایا کہ موضع وڈانہ کے رہائشی بلا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ شہر قصور میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ شیخ محمد علی ،اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے 5موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں ہیں ۔ڈی پی او قصور نے اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او اے ڈویژن اور عملہ کو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button