تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دوافراد نے زہر یلی شراب پلا کرایک شخص کو قتل کردیا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دوافراد نے زہر یلی شراب پلا کرایک شخص کو قتل کردیااوراُس کی دوکان سے دولاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق نواحی قصبہ سخی ابدال کا رہائشی منظور اپنی دوکان میں بیٹھا ہواتھا کہ سرفراز عرف سبی اورارشد عرف للی آئے اورانہوں نے منظور کو زہریلی شراب پلائی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا سرفراز اورارشد دوکان کے گلاسے 2لاکھ روپے نقدی چراکرفرارہوگئے محمد عباس اپنے والد منظور کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے مگر وہ ہلاک ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  امریکا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے، سعودی عرب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker