پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:پولیس کے 2اعلی افسرشراب فروش کےسرپرست نکلے

اسلام آباد ﴿بیورو چیف﴾ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے2 اعلی افسران نے بدنام زمانہ شراب فروش سے مک مکا کرتے ہوئے شہر میں موجود شراب کے گودام پر اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ایس ایس پی ملک محمد یوسف اور ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ الیاس نے بدنام زمانہ شراب فروش ملک عامر کا نشاندہی کے باوجود شراب کے گودام پر کارروائی نہیں کی بلکہ شراب فروش سے مک مکا کر لیا۔ذرائع نے دعوی کیا کہ بھارہ کہو پولیس نے ہفتہ کی رات ناکے پر ملک عامر کی گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کی اور شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات کے دوران ملک عامر نے انکشاف کیا کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کے گودام چلا رہا ہے۔گوداموں میں لاکھوں روپے مالیت کے شراب جمع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جب اس بات کا علم پولیس کے ان دونوں افسران کو ہوا تو وہ رات کو ہی بھارہ کہو پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملک عامر کے پاس پہنچ گئے اور ڈیل کرنے کی کوشش کی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں پولیس افسران کی شراب فروش سے رات گئے ڈیل کامیاب ہوگئی جس کے بعد پولیس نے اس کے گودام پر کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی شراب فروش کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا اور اس کی گرفتاری کو سرکاری ریکارڈ کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ کراچی کسٹم حکام نے ملک عامر کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ درج کروا چکے ہیں ۔اس حوالے سے جب آن لائن نے ایس ایس پی ملک محمد عامر یوسف اور ایس پی سٹی کیپٹن﴿ر﴾ الیاس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان افسران سے رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری کی درخواست: سماعت کیلیے بینچ تشکیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker