پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ عمارت حملہ کی تحقیقات کیلئےشریف برادران کیخلاف انکوائری کاانکشاف

اسلام آباد ﴿بیورو چیف﴾موجودہ حکومت اور مسلم لیگ﴿ن﴾ کے مابین سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شریف برادران کے خلاف1997 ئ میں سپریم کورٹ کی عمارت پر حملے کی تحقیقات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ حملے کی تحقیقات از سر نو شروع کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف انکوائری کی جائے اور اس سلسلے میں سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس محمد یوسف ملک جو ملتان کے ایس ایس پی رہ چکے ہیں کو شریف برادران کے خلاف انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں سپریم کورٹ عمارت پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ تیمور علی خان نے معاملے کی تحقیقات شروع کی تھی مگر وہ تحقیقات مکمل نہ کر سکا اس وقت شریف برادران کی حراست میں رہے تھے اور اس کی پہنچ سے دور تھے اور ایس پی نے تحقیقاتی رپورٹ نا مکمل حالت میں وزارت داخلہ کو جمع کرا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ: پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں اور نہ ہی پاکستانی عوام کسی کے مزارع ہیں، نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker