پاکستانتازہ ترین

شرجیل میمن کاکالعدم تنظیموں کےخلاف کاروائی تیزکرنےکااعلان

کراچی(نامہ نگار)صوبائی وزیراطلات شرجیل میمن نےکراچی آپریشن جاری رکھنے اورکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کااعلان کردیاہے۔ انکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو ملنےوالےوسائل کی روک تھام کی جائے گی۔ کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ اجلاس میں آپریشن کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے مددگاروں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی بانسبت سب سے بہتر ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ غیرملکی ہاتھوں میں استعمال ہونیوالےعناصرکیخلاف گھیراتنگ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ دہشتگردی کی طرف راغب کرنےوالےمدارس کےخلاف بھی بھرپور ایکشن لیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی :مسافر بس نے 3 افراد کو کچل دیا، بچہ جاں بحق ،مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker