پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کولانگ مارچ کا شوق تھاتومشرف کےخلاف کرتے، شرجیل میمن

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لانگ مارچ اور احتجاج کا شوق اور ہمت تھی تو پرویز مشرف کے خلاف کرتے جس نے ان کی حکومت کوختم کیا۔ جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سزا یافتہ نواز شریف اور شہباز شریف ڈکٹیٹر مشرف کے پیروں پر گر کر معافیاں مانگ کر ملک چھوڑ کر بھاگ گئے، اورجنہوںنے اس ڈکٹیٹر کے دور میں بیگناہ جیلیں کاٹی شریف برادراںپیپلز پارٹی کے ان باہمت رہنماوں کو اخلاق کا درس دے رہے ہیں۔اگرسوئس مقدمات کا نواز شریف کو پتہ تھا تو انہوں نے میثاق جمہوریت کیوں سائن کیا، اور حکومت کے اتحادی کیوں بنے؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اور ورکر اپنی لیڈرشپ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ نواز شریف ملتان کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے سبق سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے این جی اوز کا کردار قابل تحسین ہے. ڈاکٹرشعیب طارق وڑائچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker