پاکستانتازہ ترین

تمام قانون پیپلزپارٹی کے خلاف ہی یاد آتے ہیں، شرجیل میمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تمام قانون پیپلزپارٹی کے خلاف ہی یاد آتے ہیں، بیرون ملک سے منگوائے گئے شوکت عزیز اور معین قریشی پر دوہری شہریت رکھنے کا کیس کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹ کے دفتر کے دورے کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سونامی خان پرانے لوگوں کو جمع کرکے تبدیلی کا نعرہ لگارہے ہیں جبکہ نواز شریف سندھ کے دو بڑے لینڈ گریپرز ممتاز بھٹواور لیاقت جتوئی کے ساتھ مل کر تبدیلی چاہتے ہیں، یہ لوگ سندھ کی عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ہیں، سب کو پتہ ہے کہ فاریسٹ کی زمین پر پلنے والے لیاقت جتوئی اور ممتاز بھٹو کی حیثیت کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سسئی پلیجو کا قلمدان ذوالفقار آباد منصوبے کی وجہ سے واپس نہیں لیا گیا ان کے خلاف کارروائی ڈسپلین کی خلاف ورزی کے باعث کی گئی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:نا معلوم گاڑی نے ٹکرمارکرنا معلوم عورت کوکچل کرہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker