پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے، شرجیل میمن

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ شریف برادران مشکل وقت میں ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ وزارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کے تحت سپر ہائی وے کے قریب انسداد منشیات کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جمہوریت قربانیوں سے ملی ہے کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے نام نہاد احتساب کے ذریعے پیپلز پارٹی کے رہنماو ں کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری دور میں ملک میں اسلحہ سمیت منشیات کی لعنت عام ہوئی۔اس موقع پر تین ہزار کلو گرام چرس،بائیس کلو گرام ہیروئن،چار سو گرام افیون،چالیس بوتلیں غیرملکی شراب اور بڑی مقدار میں دیگر منشیات کو نذر آتش کیا گیا۔ تقریب میں وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر موہن لال اور ایم پی اے نصراللہ بلوچ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker