پاکستانتازہ ترین

شہرقائد میں دشمن ممالک کی جنگ لڑی جارہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(مانیٹرنگ سیل) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہےکہ شیعہ سنی کے درمیان تفریق نہیں ہے۔ شہرقائد میں دشمن ممالک کی جنگ لڑی جارہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر کےحالات خراب کرنےمیں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے اب تک فرقہ وارانہ بنیاد پربتیس افراد قتل ہوئے۔ رواں سال بائیس سو ایک میں سے تین سو ستر لوگ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے۔ فرائض کی ادائیگی کے دران ایک سو چھبیس سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔علماء کرام اتحاد سے سازشی عناصر ک ناکام بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے، شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker