پاکستان

نوازشریف پندرہ روز میں لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں، شرجیل میمن

کراچی(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف پندرہ روز کے اندر لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا جائیگا۔ دبئی سے واپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وہ اور ذوالفقارمرزا پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور رہیں گے ، لوٹے نہیں جو پارٹیاں بدلیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ عدالت میں نہ جانا ان کا اپنا فیصلہ تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے ۔اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ہم اپنے 4 مطالبات سے کسی قیمت پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker