تازہ ترینعلاقائی

شرجیل میمن کا مشرف کے سرکی قیمت مقررکرنے کامطالبہ

اسلام آباد(بیوروچیف)  پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے سر کی قیمت رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ساڑھے 4سال سے ٹارگیٹڈ آپریشن ہو رہا ہے، لیاری کے کچھ لوگوں پر سر کی قیمت رکھی گئی تھی ،3 نومبر کے اقدامات کرنے والے سابق صدر مشرف کے سر کی قیمت بھی رکھی جائے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں، رینجرز کام کر رہی ہے تاہم فوجی آپریشن کے لیے مستقبل میں کیا ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی جے آئی بنوائی اور پیسے لیے جس سے وہ ملک اور قوم کے غدار ثابت ہوئے، عدالتوں سے استدعا ہے کہ شریف برادران کو نااہل قرار دیں۔صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق شریف برادران علی بابا چالیس چور کا وہ ٹولہ ہے جس نے پنجاب میں طرز حکمرانی کو رائیونڈ کی حد تک محدود رکھا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی، جن لوگوں نے چیف جسٹس کے بال کھینچے اور ان کی توہین کی، ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں حکومت ایکشن لے گی اور جلد نواز شریف اڈیالہ جیل میں دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  رحمن ملک کا پاسپورٹ کی مدت 10سال کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker