پاکستان

شرمیلافاروقی کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے شرمیلا فاروقی کی بطور مشیر اہلیت کے خلاف الجہاد ٹرسٹ کی درخواستوں اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سماعت کے لیے منظور کرلی۔ حبیب وہاب الخیری نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی پر مقدمات نیب میں پلی بارگیننگ کے ذریعے ختم کئے گئے، اس مقدمات کے تحت وہ دس برس تک کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این آر او سے مستفیض افراد کو سرکاری منصب نہیں دیا جاسکتا۔ درخواست کا فیصلہ شرمیلا فاروقی کے خلاف ہوا تو وہ مشیر نہیں رہ سکتیں۔ چیف جسٹس نے حبیب وہاب الخیری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی سے متعلق درخواست میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔ وہاب الخیری نے جواب دیا کہ نازیبا الفاظ ہذف کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکس میں کمی سے عوام کومزید سستی سی این جی مل سکتی ہے،غیاث پراچہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker