تازہ ترینعلاقائی

کراچی‘ شہری پر تشدد میرے کسی گارڈ نے نہیں کیا‘ شرمیلا فاروق

کراچی﴿نمائندہ خصوصی﴾وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری پر ان کے کسی گارڈ نے تشدد نہیں کیا‘ پولیس اہلکاروں کے شہری پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں۔ پولیس کو جہاں کام کرنا ہوتا ہے‘ وہاں کچھ نہیں کرتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شہری پر تشدد کی جو فوٹیج میڈیا پر دکھائی جارہی ہے‘ اس میں ان کی گاڑی نہیں اور نہ ہی ان کے ذاتی گارڈز نے کسی پر تشدد کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے شہری پر جو تشدد کیا ہے‘ میں اس پر معذرت خواہ ہوں اور اس کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے رویے سے وہ خود بھی نالاں ہیں۔ پولیس نے جہاں پر کارکردگی دکھانا ہوتی ہے‘ وہاں تو یہ لوگ تماشہ دیکھتے ہیں اور جہاں پر ضرورت نہ ہو‘ وہاں پر یہ بہادر بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کو ریلی کے انعقاد کی اجازت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker