پاکستانتازہ ترین

الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، شرمیلا فارقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) صوبائی وزیر اوقاف سندھ شرمیلا فارقی نے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور اگلی بار بھی پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائیگی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں مشرف دور کے فیصلے قبول نہیں قوم کو لٹیروں اور غاصبوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ مٹیاری میں درگا بھٹ شاہ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے دھاندلی کرتے ہیں ان کا کوئی ووٹ بینک نہیں ہرپارٹی کو سیاست کا حق ہے کسی کی ذاتیات پر حملہ کرنا سیاست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سیاستدان مل میں ترقی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریگا ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے ہم نے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے بھٹ شاہ پہنچ کر درگاہ شاہ عبدللطیف بھٹائی پر حاضری دی اور عرس مبارک کے کاموں کا جائزہ لیا اور درگاہ پر صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر اوقاف کے ملازمین کو طلب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزارت کے بدلے صدارتی ووٹ ،ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حمایت کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker