پاکستانتازہ ترین

شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی دبئی سے گرفتار

shahzaibاسلام آباد(بیورو رپورٹ) کراچی میں قتل ہونے والے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا تاہم سرکاری ذرائع کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق سے گریز کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو انٹر پول اور مقامی حکام کی مدد سے دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب ملزم کو واپس لانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اوراس کے والد سکندر جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جبکہ دادو سےگرفتارتین ملزموں سراج تالپور، سجاد تالپوراور غلام مرتضی لاشاری کو تفتیش کےلئے 10روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خانیوال:پسند کی شا دی کر نے والا جو ڑاقتل ،ملزم تھا نے پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker