تازہ ترینعلاقائی

وزیراعظم کوآئین کی خلاف ورزی نہ کرنےکی سزاملی ہے، شازیہ مری

کراچی ﴿نمائندہ خصوصی﴾ صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو آئین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،بھٹو کو پھانسی کی سزا دینے پر افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے ادارے انصاف کے ساتھ کام کریں ،جب تک حق کا ساتھ نہیں دیا جاتا کالا منہ صاف نہیں ہو سکتا ہے ۔وہ جمعرات کو سند ھ اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو سزا سنائے جانے کے بعد اظہار خیال کررہی تھیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، عدالت نے ماضی میں عوام کا نعرہ لگانے والوں کو ہی پھانسی دی تاہم پیپلز پارٹی نے اس کے باوجود عدالتوں کا ساتھ دیا لیکن عدالتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کو سپورٹ کیا، بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا ہم اس آئین کو مانتے ہیں وزیراعظم کو اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ وہ آئین کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہم بھی وہی کریں گے جو آئین میں لکھا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس ملک پر آمریت کی لعنت کے باعث ترقی نہیں ہوسکی اس کا کون حساب لے گا اور اس کا کون ذمہ دار ہے؟ بھٹو کو پھانسی دی گئی کیونکہ انہوں نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی کوشش کی اور ملک کو نیو کلیئر پاور بنایا۔شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کے نمائندے ہیں ملک میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی کی عزت اتارنے سے ان کا قد بڑا ہو جائے گا تو یہ کوششیں آمروں نے بھی کی تھی پیپلز پارٹی پر بہت ظلم ہوا ہے ہماری روح اور ضمیر مطمئن ہیں ہم شہیدوں کی جماعت ہیں کبھی بوٹوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔#

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:لٹیرےاورکرپٹ حکمرانوں سےنجات کےلئے عوام جماعت اسلامی کوووٹ دیں،حاجی رمضان امیدوار 142

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker