پاکستانتازہ ترین

فوزیہ وہاب کی خالی نشست پر شازیہ مری کونامزد کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی نے فوزیہ وہاب کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر شازیہ مری کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے شازیہ مری کو سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور قومی اسمبلی کی نشست پر جانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد صوبائی وزیر شازیہ مری آئندہ چند روز میں سندھ اسمبلی کی نشست پر اپنا استعفیٰ اسپیکر نثار کھوڑو کو پیش کردیں گی جبکہ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر شازیہ مری کو نامزد کریگی۔ واضح رہے کہ شازیہ مری سندھ میں طویل عرصے تک صوبائی وزیر اطلاعات اور اس وقت بجلی و توانائی کی صوبائی وزیر ہیں ۔ شازیہ مری دوہزار دو کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی مخصوص نشست اور دوہزار آٹھ میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button