پاکستانتازہ ترین

ملالہ کا نام پوچھ کر گولی ماری گئی، شازیہ رمضان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) فخر پاکستان ملالہ یوسفزئی زئی پر ہوا اس وقت ہوا جب وہ اسکول وین میں اپنے اسکول جارہی تھیں اس وقت ملالہ کے ساتھ موجود ان کی سہلیاں بھی زخمی ہوئیں۔ ملالہ کی ایک زخمی سہیلی شازیہ رمضان نے اس بھیانک واقعہ کی تفصیل  بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے اپنے منہ چھپائے ہوئے تھے اور انہوں نے ملالہ کا نام پوچھ کر گولی ماری۔ شازیہ نے کہا کہ سوات میں ملالہ کو سیکوریٹی نہیں دی گئی تھی نہ ہی دیگر طالبات کی سیکوریٹی کا انتظام ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر طالبات کو سیکورٹی فراہم نہ کی گئی تو لوگ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجتے ہوئے ڈریں گے۔ شازیہ نے ملالہ کی مکمل صحتیابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button