تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:کوئٹہ سانحہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اوروحدت المسلمین کااحتجاجی دھرنا

Sheaa Ahtejajسنجھورو(نامہ نگار) ۔کوئٹہ سانحہ کے خلاف شیعہ علما کونسل اور وحدت المسلمین کی اپیل پر شیعہ برادری نے سنجھورو اور نواحی علاقوں میں احتجاج کیا۔سنجھورو میں سانگھڑ روڈ پر امام بارگاہ حسینیہ کے سامنے ریلوے پھاٹک کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث روڈ بلاک ہوگیا اورسانگھڑ سے سنجھورو اور شہدادپور جانے والی ٹرانسپورٹ بند ہوگئی۔احتجاجی دھرنے میں شیعہ علما کونسل سنجھورو یونٹ کے عہدیداران سید نیاز علی شاہ، اعجاز علی شاہ، اصغر علی شاہ ، گلزار قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔کوئٹہ سانحہ کے خلاف شیعہ علما کونسل اور وحدت المسلمین کی اپیل پر شیعہ برادری نے سنجھورو کے نواحی علاقہ رکن برڑا میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث سانگھڑ سے شہدادپور اور شہدادپور سے سنجھورو چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔احتجاجی دھرنے میں شیعہ علما کونسل کے مقامی عہدیداران مولانا رمز علی رند ، ریاض حسین خاصخیلی اور دیگر نے شرکت کی۔شیعہ علماء کونسل کے کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ احتجاجی دھرنوں میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دھرنے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر سانحہ کوئٹہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور دیگر مطالبات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button