پاکستانتازہ ترین

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اورایم کیوایم سےاتحاد نہیں ہوسکتا،شیخ رشید

راولپنڈی(نامہ نگار) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔ صدر زرداری اور وزیر اعظم عوام کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں۔ انہوں نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی سے اتحاد مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات تمام بڑے سیاست دانوں کا آخری انتخاب ہوگا۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں اور الیکشن خوفناک حالات میں ہونے جارہے ہیں۔ تمام  معاملات پارلیمنٹ کے بجائے عدالت میں طے ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملک کے لیے تمام مسلم لیگ جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے بلدیاتی نظام کے خلاف تیس نومبر کی ہڑتال کو ریفرنڈم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  توانائی بحران، نجی شعبہ سمیت بھارت سے بھی بجلی درآمد کرنے کے آپشن زیرغور ہیں، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker