پاکستانتازہ ترین

نوازشریف اگرمسلم لیگیں اکھٹی کرنے کا راضی ہو جاتے تو آج دھکےنہ کھاتے‘ شیخ رشید

sheekh rasheedراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر مسلم لیگیں اکھٹی کر نے کا راضی ہو جاتے تو آج دھکے نہ کھاتے ‘ یہ پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیچ بن چکی ہے ‘اگر حکمرانوں نے قومی حکومت بنانے کے لیے ایک دوسرے کے لیے گنجائش نہ چھوڑی تو جمہوریت کو شدید خطرات ہونگے ‘زرداری کے پانچ سال اقتدار کا سہرا جنرل کیانی ‘چوہدری افتخار ‘نواز شریف کے سر پر ہے ‘شہباز شریف میرٹ کی باتیں کرنے کی بجائے اپنی چارپائی کے نیچے ڈنڈا پھیریں راولپنڈی سمیت کئی ہسپتالوں میں جعلی ادویات کے ذخائر ملیں گے ‘11مئی کو راولپنڈی سے عمران خان ‘میں اور پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے ‘سیاسی قائدین بتائیں کہ امریکن دستے افغانستان جانے کے بعد کیا ہوگا ‘مسئلہ کشمیر کا کیا حل ہے ایجوکشن کا کیا حل ہے مسائل کیسے حال ہونگے‘ بلٹ ٹرینکہاں چلے گی ‘لیاقت باغ میں میرے لاڈوں کے لگائے سسٹم کو اتنے ہی کرائے پر حاصل کر کے جلسہ کر رہاہوں ‘سابقہ حکومت نے جتنے قرض پانچ سالوں میں لیے اتنے تو 60سالوں میں نہیں لیے گئے ‘آج ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہے ‘اس ملک میں ایسا نظام ہوتا ‘چوروں ‘ڈاکوؤں اور لوٹیروں کو چوکوں اور چوراہوں پر کوڑے مارے جاتے۔وہ جمعرات کی رات لیاقت باغ میں اپنے آخری انتخابی جلسہ عام سے خطا ب کر رہے تھے ۔پی ٹی آئی پی پی 12کے امیدوار اعجاز خان جازی ‘پی پی11کے امیدوار راجہ راشد حفیظ ‘عوامی مسلم لیگ کے مرکزی راہنما شیخ راشد شفیق ‘مرکزی عوامی انجمن تاجران کے صدر پرویز اقبال پراچہ ‘عوامی مسلم لیگ کے سٹی صدر چوہدری ظفر‘جنر ل سیکرٹری آصف شہزاد مغل ‘عابد مغل ‘ چوہدری اظہر کے علاوہ عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں پر آج قربان ہوگیا ہوں ‘11مئی کو قلم دوات اور بلا بھاری اکثریت سے جیتے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیر حسین الدین شاہ ‘پیر صاحب گولڑہ شریف پیر معین الحق ‘مولانا اشرف علی سمیت راولپنڈی بھر کی شخصیات کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے لاڈے دوستوں کا لگا لگایا پورا سسٹم کرائے پر حاصل کر کے آج جلسہ کر رہے ہیں ‘میں راولپنڈی کی آواز ‘جوش جذبہ ‘مسائل کا حل ہوں ‘میں راولپنڈ ی کی آواز بن کر اس اسمبلی میں جا رہارہوں جہاں پہلے جعلی ڈگریوں والے اور جاگیر دار تھے ‘عوامی مسلم لیگ قلم دوات کے نشان کے ساتھ پارلیمنٹ میں جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی ‘گیس ‘پانی نہیں ‘گٹر اور پانی کی لائینیں مل چکی ہیں ‘سی این جی بند ہے ‘20لاکھ رنوجوانوں کو روزگا ر کی تلاش ہے ‘یہ لوگ جب بھی بانٹھے ہیں اپنے ہی گھر میں بانٹنے ہیں ‘لوگوں اٹھو سیسسک کر جینے سے بہتر ہے کہ انقلاب کا حصہ بن جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے چلنے والا شاہراہ دستور پر جان دے دیتا ہے ‘چار بھائیوں کو شہید کر کے ایک ہی گھر سے چار نعیشں نکلیں ہیں اس باپ کو بڑھاپے میں اپنی نوجوان اولاد کو کندھا دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی کے ہسپتال میں چوہوں نے بچوں کو کھا لیا ‘یہ ہی کارکردگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ثناء اللہ کی نعش انڈیا سے پاکستان پہنچ گئی ہے وہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں ‘ایک جاسوس کو کسی وجہ سے مارا گیا اسکا بدلہ ایک پاکستانی کی نعش سے دیا گیا ہے ‘پاکستان اپنے مسائل کے اس نکتے پر پہنچ گیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ‘آنے والی اسمبلییو ں میں استحکا م نہیں دکھ رہا ‘جملے بازی میں لوگ اتنے دور جار ہیے ہیں کہ مخلوط حکومت میں مسائل پیدا ہو جائیں گے ‘امریکن دستے افغانستان جانے کے بعد کیا ہوگا ‘مسئلہ کشمیر کا کیا حل ہے ایجوکشن کا کیا حل ہے مسائل کیسے حال ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بندہ کہتا ہے کہ بلٹ ٹرین چلائیں گے ‘یہ بتائیں کہ کسطرح چلائیں گے یہاں پر تو جو انجن تھے ان میں گندھا تیل ڈال کر تباہ کر دیئے گئے ہیں ‘انہوں نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد ‘جماعت اسلامی اور تیسرا ہمارا جلسہ ہے ‘11مئی کو عمران خان ‘شیخ رشید ‘ اعجاز خان جازی اور راجہ راشد حفیظ جیتیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 28ارب سے ایکسپریس وے بنا رہے تھے لیکن اس وقت کچھ نہیں ہوا اب یہ منصوبہ 60ارب سے بھی مہنگا ہوگیاہے ‘اس منصوبے کو ٹھپ کر کے دو پلیاں بنا دیں گئیں ہیں اس سے تو ائیرپورٹ بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ ایک سال میں ایک شعبے پر کام کر کے اسے مکمل کیا جائے ‘لیہ سے راجن پور اور زیارت سے قلات تک اتنی گیس ہے کہ ضرورت پوری ہوجائے ‘دس سال سے اس ملک میں ایک کنواں بھی نہیں کھودا گیا ‘جوبچہ پیدا ہو رہا ہے وہ بھی مقروض ہے ‘ہسپتالوں میں بے ایمانی کی انتہا ہے ‘شہباز شریف اپنی چارپائی کے نیچے ڈنڈا پھیرو راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں سے جعلی دوائیاں نکلیں گئیں ‘جعلی دوائیاں بنانے والوں کے ڈرگ انسپکٹر ٹاؤٹ ہیں ‘ایفی ڈرین سکینڈل کے ملزمان کا کیا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میں چھ مرتبہ وزیر بنا لیکن ایک الزام نہیں لگنے دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایسا نظام ہوتا ‘چوروں ‘ڈاکوؤں اور لوٹیروں کو چوکوں اور چوراہوں پر کوڑے مارے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس اسمبلی میں انقلاب بن کر جانا چاہتا ہوں ۔عمران خان نے پی ٹی آئی سے اتحاد کا معاہدہ پورا کیا جس پر عمران خان کا شکریہ ادا کر تے ہیں ‘اس وقت بھی قلم دوات سے 100امیدوار لڑ رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف اگر مسلم لیگیں اکھٹی کر نے کا راضی ہو جاتے تو آج دھکے نہ کھاتے ‘ق لیگ الگ ‘فنکشل الگ ہے یہ پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیچ بن چکی ہے ‘اگر حکمرانوں نے قومی حکومت بنانے کے لیے ایک دوسرے کے لیے گنجائش نہ چھوڑی تو جمہوریت کو شدید خطرات ہونگے ‘زرداری کے پانچ سال اقتدار کا سہرا جنرل کیانی ‘چوہدری افتخار ‘نواز شریف کے سر پر ہے ‘انہوں نے کہاکہ عوام کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ ایک طرف چوہدری نثار شیر کے نشان پر ہیں اور دوسری طرف گائے کے نشان پر لڑ رہے ہیں ‘بزنس مین سیاستدان کو فریج میں لگا کر کھارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کو ووٹ ڈالنے کے لیے ہزاروں تارکین وطن پاکستان آچکے ہیں ۔پی پی 12کے امیدوار اعجاز خان جازی نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو بچا کے پاکستان کو بچا لیا ہے ‘قوم کی تقدید عمران خان ‘شیخ رشیداحمد اور دیگر ٹیم نے کر نی ہے ۔پی پی 11کے امیدوار راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ 11مئی کو عوامی این اے 55میں قلم دوات اور پی پی 11,12 میں بلے کو مہر لگا کر کامیابی سے ہمکنا رکریں ۔

یہ بھی پڑھیں  خنجراب سے ٹرین چلانے کی بجائے ملکی ریل سسٹم بحال کیا جائے،شیخ رشیداحمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker