پاکستانتازہ ترین

خنجراب سے ٹرین چلانے کی بجائے ملکی ریل سسٹم بحال کیا جائے،شیخ رشیداحمد

sheekh rasheedاسلام آباد(بیورو رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خنجراب سے ٹرین چلانے کی بجائے ملکی ریل سسٹم کو بحال کیا جائے،اگر نیت درست ہو تو جلد مسائل کی گرداب سے نکل سکتے ہیں،نواز شریف کا نہیں عوام کا ساتھ دیں گے،طالبان حقیقت ہیں ان سے کیوں مذاکرات نہیں کئے جارہے،طالع آزماؤں کی پیداوار کی آمریت کے خلاف بات کرنے پر حیرانی ہوئی،سابق حکومت نے کرپشن کی انتہا کردی،جتنے قرضے5سالوں میں لئے گئے اتنے65سال میں نہیں لئے گئے،معیشت مضبوط ہوگی تو ڈرون حملوں کا معاملہ خود بخود ختم ہوجائے گا جبکہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سوچیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری ہے یا نہیں،اگر ہماری نہیں ہے تو پھر اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں،خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی کو آزاد کرانا اولین ترجیح ہونا چاہئے،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر طارق اللہ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ڈرون حملے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے،دہشتگردی خ4156ے 129تمے کیلئے مذاکرات کو جلد سے جلد شروع کیا جائے،فاٹا کے پارلیمانی لیڈر گلاب خان نے کہا کہ ماضی میں فاٹا کو نظرانداز کیا گیا،مالیاتی پیکج صرف نمائندوں کی حد تک رہا،فاٹا کی زراعت تباہ ہوچکی ہے،مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر غوث بخش مہر نے میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انتخابی اتحاد پر تنقید کی گئی اس کا جواب مناسب موقع پر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد اور جمہوریت کے استحکام کی خاطر مسلم لیگ(ن) کا بھرپور ساتھ دیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں سبق سیکھنا چاہئے کہ مسائل کسی کے رشتہ دار نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ20ارب کا آئل چوری ہو رہا ہے،بڑے منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا ہے،گزشتہ5سالوں میں جس طرح قرضہ لیاگیا وہ سب کے سامنے ہے،انہوں نے کہا کہ تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اگر کوئی چاہے تو ،انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ ہم ساتھ ہیں لیکن یہ ماضی میں بھی وزرائے اعظم کے ساتھ تھے،وہ کہاں ہیں جو کل تک خود طالع آزماؤں کی پیداوار تھے آج آمریت کیخلاف باتیں کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وزرائے اعظم کو کہا گیا کہ اعلان کردیں فلاں دن بجلی بڑھے گی،انہوں نے کہا کہ ہمیں اب صنعت کی جانب توجہ دینی چاہئے،انہوں نے کہا کہ طالبان ایک حقیقت ہے،ان سے مذاکرات کرنا کوئی بری بات نہیں ہے،اگر ملک میں امن ہوگااور ہماری معیشت مضبوط ہوگی تو ڈرون کا معاملہ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ اب اس ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے6بلین ڈالر کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ خنجراب سے ٹرین چلانے کی بجائے پاکستان کی ٹرین سسٹم کو درست کرنا ہوگا،اب ریل کے ساتھ ساتھ جہاز بھی نہیں چل سکتے ہیں،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہیں،ٹھیک کام میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور اگر عوام کے مخالف کوئی اقدامات کئے گئے تو پھر عوامی حقوق کی آواز بلند کریں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ حلف صرف حلف نہ ہو بلکہ قرآن پاک پر حلف لیا جائے تاکہ اس کی کچھ پاسداری ہوسکے،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے پر بھی میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کو وفاقی حکومت فوری بند کرائے،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کو ترجیح دیں کیونکہ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے،مسلم لیگ(ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے میاں نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی ہے،البتہ جتنے مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے اتنا ماضی میں نہیں رہا،انہوں نے کہا کہ اب کوئی ایک جماعت ملک کو مسائل کی گرداب سے نہیں نکال سکتی،سب کو ملکر چلنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اب ہمیں طے کرنا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ ہماری ہے یا نہیں،اگر ہماری جنگ نہیں ہے تو پھر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بہتر نہیں ہوسکیں گے، فاٹا کے آزاد اراکین کے پارلیمانی لیڈر حاجی غازی گلاب خان نے کہا کہ میاں نواز شریف سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،انہوں نے تمام خطرات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا،اب ہماری ذمہ داری شروع ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کے خاتمے ودیگر مسائل کے حل کیلئے مرض کو تشخیص کرکے اس کا علاج کیا جائے تو ضرور اس میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس کے لئے تمام اندرونی وبیرونی دباؤ کو مسترد کیا جائے،انہوں نے کہا کہ فاٹا کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،زراعت اور مکانات تباہ ہوچکے ہیں،مالیاتی پیکج صرف کاغذوں کی حد تک ہیں،غیور قبائل کو بھیک پر مجبور کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : عوام نے اپنا حق ادا کردیا ہے اب میں اپنا حق اد ا کر و ں گا. نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری ریا ض الحق جج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker