تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:دو ماہ قبل رند جمالی تکرار کاباعث بننے والی شیشا جمالی نے خودکشی کرلی

Sheesha Jamali 1سنجھورو(نامہ نگار)دو ماہ قبل رند جمالی تکرار کا باعث بننے والی شیشا جمالی نے مبینہ طور پر پر خودکشی کرلی ۔لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ، قتل کا شبہ۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل رند جمالی خونریز تکرار کا باعث بننے والی شیشاجمالی نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔شیشا جمالی کے والدین اور بھائیوں کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق شیشا جمالی نے پیر کے دن دوپہر بارہ بجے زہریلی دوا پی لی۔ والدین نے متوفی کو علاج کے لئے اسپتال داخل کرانے کی بجائے کھڈرو سے تعلق رکھنے والے ایک عطائی ڈاکٹر کو گھر پر بلا کر متوفی کا علاج کرانے کی کوشش کی لیکن متوفی جانبر نہ ہوسکی اور رات ایک بجے انتقال کرگئی۔ متوفی کو صبح آبائی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق شیشا جمالی کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔شیشا جمالی ،شاہ محمد رند نامی نوجوان کو پسند کرتی تھی اور ان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل جمالی برادری نے ان کا زبر دستی اپنی برادری کے ایک کم سن تیرہ سالہ بچے سے نکاہ کرادیا تھا جس کے بعد شیشا جمالی شاہ محمد رند کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔ شیشا جمالی کے شاہ محمد رند کے ساتھ فرار ہونے کے بعد دونوں قبیلوں میں خونریز تصادم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں قبیلوں کے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔شیشا جمالی کو پندرہ روز قبل رند قبیلے نے جمالی قبیلے کے حوالے کیا تھا۔شیشا جمالی نے اپنے محبوب کی جدائی کے صدمہ میں خود کشی کی یا ان کو قتل کیا گیا دونوں صورتوں میں ان کا پوسٹ مارٹم کرانا قانون کے مطابق ضروری تھا۔پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی وجہ سے مذکورہ دوشیزہ کی ہلاکت ایک معمہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں ایک قیدی دل کا دورہ پڑنے انتقال کرگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker