تازہ ترینکھیل

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونا شروع ہوگئی، شہریار خان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔ زمبابوے سمیت دیگرممالک کی ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا ئی ہالینڈ، زمبابوے، نیپال اور نمبیبیا کی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ آئندہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں زمبابوے کے ساتھ سیریز پر بات چیت ہوگی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیمیں دبئی آکر کھیل لیں تو بڑی بات ہے۔انکا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ میچز لاہور اور کراچی میں منعقد کرائے جائیں گے۔ ٹیم سلیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی فٹ نہیں ہوگا اسے ڈراپ کردیا جائے گا۔ شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button