پاکستانتازہ ترین

کراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہونے جارہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہونے جارہے ہیں اور مستقبل میں بہت بڑا آپریشن ہوسکتا ہے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں سیٹوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے اور اس کا پارٹی کے صدر فیصلہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے جو حالیہ مارکیٹوں کا دورہ کیا ہے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک میں اس وقت نہ گیس ہے نہ بجلی اور نہ پانی موجود ہے لوگوں کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھارت کے کرکٹ بورڈ کا اثر ہے اور پی سی بی کو چاہیے کہ وہ سعید اجمل کو جلدی ہی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو کم از کم بھارت سے میچ جیتنا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کیلئے فائنل میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ: محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل ٹریڈ یونین کی جانب سے ریلی نکالی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker